سوہاوہ میں سولر پلیٹیں، جنریٹر، انورٹر اور پنکھے چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے قبضے سے چوری شدہ مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سولر پلیٹیں، جنریٹر، انورٹر اور پنکھے چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ جنریٹر، انورٹر بمعہ تار، بیٹری، سولر پلیٹیں اور پنکھے برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور انہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔



