سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں ڈیڑھ سالہ بچہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، بچے کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ چکوال روڈ پھلڑے سیداں میں ڈیڑھ سال (18 ماہ) کا محمد صارم ولد عاقب گھر میں کھیلتے ہوئے واٹر موٹر کی ننگی تار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں محمد صارم موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر بچے کو سی پی آر دی لیکن بچہ جانبر نہ ہو سکا۔ بچے کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سپتال جہلم منتقل کردیا گیا۔
