جہلم میں 40 سالہ پاک فضائیہ کا ملازم دریائے جہلم میں ڈوب گیا

جہلم میں 40 سالہ پاک فضائیہ کا ملازم دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، ریسکیو 1122 نے ڈوبنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق جہلم کے علاقہ خورد کے مقام پر دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے چوٹالہ کا رہائشی پاک فضائیہ کا ملازم 40 سالہ یاسر انصاری ولد تنویر انصاری ڈوب گیا، ریسکیو 1122 کی امدادی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم ڈوبنے والے شخص کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد بھی موقع پر موجود ہیں۔
آخری اطلاع کے مطابق اندھیرا چھا جانے کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیا گیا، سرچ آپریشن پیر کی صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔



