جلالپور شریف پولیس کی کارروائی، شراب سپلائر ملزم شراب سمیت گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے شراب برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم کو گرفتار کیا اور موقع سے 10 لیٹر شراب بھی برآمد کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Exit mobile version