دینہ میں گرانفروشوں اور تجاوزات مافیا کے خلاف ایکشن، بھاری جرمانے اور وارننگ جاری

دینہ: ریلوے روڈ دینہ پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن، ہزاروں روپے کے جرمانے اور آئندہ سختی سے نمٹنے کی وارننگ جاری کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین نے عوامی شکایات پر ریلوے روڈ دینہ پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں، سبزی فروٹ اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اور ہزاروں روپے کے جرمانے کیے۔
مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے ساتھ ساتھ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی گئی جن میں متعدد دوکانداروں کو بھی ہزاروں روپے کے جرمانے کیے گئے۔
اس موقع پر سی او گلشن نورین نے کہا کہ آئندہ مہنگے داموں اشیاء فروخت اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، لہٰذا دوکاندار حضرات ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کریں اور غیر قانونی تجاوزات قائم نہ کریں۔



