سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

سوہاوہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کی۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے بندوق 12 بور بمعہ ایمونیشن برآمد کر لی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، جسے جلد عدالت میں چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو پرامن ماحول میسر آ سکے۔



