پنڈدادنخان میں للِہ روڈ پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، 45 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

پنڈدادنخان میں للِہ روڈ پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 45 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں للِہ روڈ پر پی ایس او فلنگ اسٹیشن کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول اینڈ کمانڈ روم کو حادثے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار کے سر پر شدید چوٹ آئی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت جاوید اقبال ولد غلام حسین سکنہ گولپور پنڈدادنخان کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button