پولیس افسران کی محنت اور کاوشوں سے ہی پنڈ دادنخان میں جرائم کی بیخ کنی اور عوامی اعتماد بحال ہو سکتا ہے، ڈی پی او

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی پنڈ دادنخان میں ایس ڈی پی او سرکل، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات سے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔

میٹنگ میں ڈی ایس پی پنڈ دادنخان سرکل عامر شاہین گوندل،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم مسعود مظہر ،ایس ایچ اوز پنڈدادنخان ، جلالپور شریف ، للِہ ، انچارج چوکیات اور تمام تفتیشی افسران بھی شریک ہوئے۔

میٹنگ میں تمام افسران کی انفرادی ، اور تھانہ جات کی مجموعی کارکردگی کا الگ الگ جائزہ لیا گیا۔ سنگین نوعیت کے حالیہ ہونے والے مقدمات میں اب تک کی پیش رفت اور آئندہ انسداد کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی گئی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تمام افسران اپنے اپنے ذمہ داری کے علاقہ میں انسداد جرائم کے لئے گشت اور ناکہ بندی موثر بنائیں۔ تمام موبائلز، ایلیٹ اسکواڈز اور محافظ سیکٹرز کو کرائم کے ہاٹ اسپاٹز کے مطابق زونز میں تقسیم کیا جائے۔ دوران ماہ صیام تمام افسران مذہبی ذمہ داری سمجھتے ہوئے انسداد جرائم اور سراغ رسانی پر مکمل توجہ مرکوز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران عوام کے مسائل خندہ پیشانی سے سنیں اور انہیں حل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ آپ تمام پولیس افسران کی محنت ، لگن اور خصوصی کاوشوں سے ہی پنڈ دادنخان سرکل میں جرائم کی بیخ کنی اور عوام کا اعتماد بحال ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button