جہلم: چھاونی چوک میں دو ٹرکوں میں تصادم، ٹرک ہیلپر جاں بحق، 2 افراد زخمی

جہلم: چھاونی چوک میں دو ٹرکوں میں تصادم کے باعث ٹرک کا ہیلپر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ پر چھاونی چوک میں تیز رفتاری کے باعث ایک ٹرک نے دوسرے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ٹرک کا بابر نامی ہیلپر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹیکسلہ کے رہائشی دو افراد امجد اور یاسر محمود شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال جہلم منتقل کردیا گیا۔



