وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز کا انتخاب احسن اقدام ہے، ڈاکٹر فضل الحق فضلی

جہلم: ڈاکٹر فضل الحق نے کہا کہ ضلع جہلم مسلم لیگ (ن) کا قلعہ تھا ہے اور رہے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز کا انتخاب احسن اقدام ہے۔ پنجا ب سمیت جہلم میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے میں مسلم لیگ ن اپنا ثانی نہیں رکھتی۔

نو منتخب ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کے پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی واحد قومی جماعت ہے جس نے جب بھی پنجاب میں حکومت سنبھالی تو ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی عوام پنجاب میں میاں برادران کے دور کو یاد کرتے ہیں اور ایک وقت تھا جب دوسرے صوبوں کے عوام یہ کہنے پر مجبور ہو گئے تھے کہ کاش میاں شہباز شریف ہمارے صوبے کے وزیر اعلیٰ ہوتے۔

ڈاکٹر فضل الحق نے کہا کہ اب چونکہ اس بار مریم نواز صاحبہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کیا گیا ہے جو کہ ایک اچھا اقدام ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب بن کر جہلم سمیت صوبے بھرمیں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گی اور عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جہلم کے حلقہ این اے 61 کے غیور ، باغیرت، نڈر ، بے باک ووٹرز سے انتخابات سے قبل وعدہ کیا تھا کہ ڈیول کیرج وے ہم مکمل کروائیں گے اور انشاء اللہ مریم نواز کی قیادت میں جہلم کو ایک مثالی ضلع بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button