سوہاوہ: ڈومیلی میں سگے چچا کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی اہم کارروائی، سگے چچا کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ڈومیلی محمد افضل اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم احسن فیاض کو گرفتار کیا۔ ملزم احسن فیاض نے اپنے چچا طفیل حسین کو 8 یوم قبل قتل کر دیا تھا، طفیل حسین کو گھریلو تنازعہ پر ملزم نے ڈنڈوں اور چاقو کے وار کر کے قتل کیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم سے آلہ قتل ڈنڈا اور چاقو برآمد کر لیا گیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔



