جلالپور شریف پولیس کی اہم کارروائی، مغویہ بحفاظت بازیاب

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف کے علاقے میں درج اغواء کے مقدمے میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ جلالپور شریف میں درج اغواء کے مقدمے میں مغویہ کی تلاش جاری تھی۔ ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقہ کار اور مسلسل محنت کے ذریعے مغویہ کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاعات اور تکنیکی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button