پنجاب حکومت کا ہونہار و مستحق طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

پنجاب حکومت نے ہونہار و مستحق طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان 2023 میں 60 فیصد نمبر کے ساتھ پاس کرنے والے امیدوار اپلائی کرسکیں گے۔ آن لائن درخواست پنجاب ایجوکیشن اینڈونمنٹ فنڈ میں جمع کروائی جاسکیں گی۔

یتیم طلباوطالبات سکالر شپ کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔ 60 ہزار سے کم تنخواہ والے گریڈ 1 سے 4 تک کے سرکاری ملازمین کے بچے اہل ہوں گے۔ اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے طلباوطالبات اپلائی کرسکیں گے۔ خصوصی طلباوطالبات بھی سکالرشپ کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔

محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کے تحت ہونہار اقلیتی طلباء کو بھی سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ دہشت گردی میں شہید ہونے والے سویلین کے بچے بھی اہل ہوں گے۔

واضح رہے کہ درخواست 31 جنوری تک پیف کو آن لائن جمع کروائی جاسکیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button