جہلم پولیس کی فوری کارروائی، زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے زمین پر ناجائز قبضے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فوری کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ ایک شہری کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا جا رہا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ایک شہری کی دکان پر ناجائز اور غیر قانونی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او سٹی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کسی کو بھی ناجائز قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button