جہلم پولیس کی بڑی کارروائی، 2012 کے قتل کیس میں مفرور اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے 2012 کے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے جدید سائنٹفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی۔
ملزم 2012 سے قتل کے مقدمے میں تھانہ صدر پولیس کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل عرصے سے روپوش تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ معلومات کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون کی گرفت سے کوئی بھی مجرم نہیں بچ سکے گا۔



