دینہ میں جی ٹی روڈ پر ہائی ایس اور موٹر سائیکل میں تصادم، تین افراد زخمی

دینہ میں جی ٹی روڈ پر ہائی ایس اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم سے تین افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں جی ٹی روڈ پر محمد دین پلازہ کے قریب ہائی ایس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

زخمیوں کی شناخت 28 سالہ جنید تنویر ولد تنویر احمد، 32 سالہ جلیس ولد افتخار حسین اور 38 سالہ توصیف ولد افتخار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button