تبلیغ الاسلام ہائی اسکول جہلم کے طالبعلم کی پنجاب اسٹیم مقابلے میں دوسری پوزیشن

جہلم: تبلیغ الاسلام ہائی اسکول جہلم کے ہونہار طالبعلم ایم عمار نے پنجاب اسٹیم مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر کے اپنے اسکول، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کر دیا۔

اس شاندار کامیابی پر اسکول کے پرنسپل، اساتذہ اور ساتھی طلبہ نے عمار کو مبارکباد پیش کی اور اس کی محنت و لگن کو خوب سراہا۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عمار کی یہ کامیابی نہ صرف اسکول بلکہ پورے جہلم کے لیے فخر کا باعث ہے۔

عمار نے اپنی جیت کو اساتذہ کی رہنمائی، والدین کی دعاؤں اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ اسکول ہذا کے پرنسپل نے عمار کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے طلبہ تعلیمی میدان میں کسی سے کم نہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسکول کے دیگر طلبہ بھی محنت اور لگن سے کام لیتے ہوئے اسی طرح نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔

والدین اور تعلیمی حلقوں نے بھی عمار کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے باصلاحیت طلبہ قوم کا مستقبل روشن بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Exit mobile version