جہلم میں بکریاں چوری کرنے والا ملزم گرفتار، چوری شدہ مال اور گاڑی برآمد

جہلم میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ کی زیرِ قیادت اور انچارج چوکی مصری موڑ و ٹیم کی اہم کارروائی کے نتیجے میں چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم طارق جاوید کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضہ سے تین عدد چوری شدہ بکریاں جن کی مالیت تقریباً 3 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے، برآمد کر لیں۔ علاوہ ازیں واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر کے قبضہ میں لے لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ چوٹالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button