جہلم سمیت پنجاب بھر کے 36 اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسران کے تبادلوں کے امکانات، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے افسران کی تبدیلی کیلئے فہرست تیار کرنا شروع کردیں۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے تبادلے کیے جائیں گے، بیشتر افسران نے تبادلے رکوانے کیلئے سیاسی ڈیروں کے طواف شروع کر دیئے ہیں۔
دوسری جانب من پسند اضلاع میں تعیناتی کیلئے افسران نے اپنے ذاتی تعلقات مقامی سیاست دانوں کے ساتھ استعمال کرنا شروع کردیئے،افسران کے تبادلوں کے آرڈرز پر عملدرآمد 1/2 روز میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
