جہلم میں اسلحہ کے زور پر لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے لڑکے سے اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کے قبضہ سے ایک عدد ناجائز 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے اسے زبردستی اسلحہ دکھا کر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں اور اُسے جلد ہی چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جا سکے۔

ترجمان پولیس نے مزید کہا کہ ایسے جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button