فواد چوہدری نے پٹرول کی قیمت میں تاریخی کمی کا کریڈٹ آرمی چیف اور نگران وزیراعظم کو دے دیا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پٹرول کی قیمت میں تاریخی کمی کا کریڈٹ آرمی چیف اور نگران وزیراعظم کو دے دیا۔
واد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف اور نگران وزیراعظم ڈالر کی قیمت کم لانے پر تمام تعریف کے مستحق ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ انتظامی اقدامات کی وجہ سے اب پیٹرول کی قیمتوں میں 12 فیصد کمی ہوئی ہے، یہ تاریخ کی سب سے بڑی کمی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔
Army Chief and @anwaar_kakar deserve all appreciation for playing so well on Dollar front, the administrative measures have now led to the reduction of 12% decrease in petrol prices, this is highest reduction in history… let’s hope we can build on this now… https://t.co/MtYVFW2zVe
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 16, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں نمایاں کمی کی۔ پیٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ۔



