پنڈدادنخان میں شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈ دادنخان محمد آصف اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم نے فائرنگ کر کےرواں سال میں عبدالمجید نامی شہری کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم سے پسٹل 30بور معہ رونڈز برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم سےمزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button