ویگو کلچر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، جعلی سرکاری گاڑی ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: ویگو کلچر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ جہلم میں جعلی طور پر گاڑی کو سرکاری ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر قدیر کو گرفتار کر لیا، جس نے اپنی نجی گاڑی پر پولیس لائٹس نصب کر رکھی تھیں۔ ملزم اپنی گاڑی کو سرکاری ظاہر کر کے قانون کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔
پولیس نے گاڑی اور اس پر نصب جعلی پولیس لائٹس کو قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایسے عناصر جو قانون کو دھوکہ دے کر خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرتے ہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ویگو کلچر اور جعلی سرکاری پروٹوکول کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے تاکہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔



