پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے جوئے کی بازی الٹ دی، 5 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت اظہر عباس، رمضان، اسد عباس، فرخ عباس اور مدثر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 56700 روپے، تین عدد موبائل فونز،اور آلات قماربازی برآمد کر لئے گئے، ملزمان نے لڈو پر جواء کھیل کر اتکاب جرم کیا،جن کے خلاف انسداد قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
