جہلم پولیس کی کامیاب کارروائی، شراب سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سلیمان رزاق کو گرفتار کیا، جو شراب سپلائی کے غیر قانونی کام میں ملوث تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 20 لیٹر شراب بھی برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور غیر قانونی شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے نشہ آور اشیاء کے خاتمے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔



