قرآن کریم راہ ہدایت اور حق و باطل میں تمیز کرنے والی کتاب ہے، قاضی عبدالعزیز چشتی

لوٹن: علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے جمعتہ الوداع کے موقع پر جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں خطاب کرتے ہوئے قرآن کی روشنی میں جمعہ کے فضائل کو تفصیل سے بیان کیا کہ یہ وہ عبادت ہے جس کے بارے میں نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ ہفتہ کے سات دنوں میں بہترین دن جمعہ کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کی عبادت کرنے والے لوگ قیامت کے دن چمکتے ہوئے آئیں گے یہ خوش نصیب لوگ ہیں جو جمعہ کی نماز ادا کرتے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا ہے کہ اس روشن دن اور روشن رات کے لئےکثرت سے درود پڑھا کرو اور جو جتنا زیادہ درود پڑھے گا وہ نبی کریم کے زیادہ قریب ہوگا۔ بے شک اللہ اور ان کے فرشتے نبی پاک پر درود بھیجتے ہیں اور اللہ کریم فرماتے ہیں کہ مومنو تم بھی نبی پاک پر درود بھیجو جمعہ کی ساعتیں بخشش کا پیغام لاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعا لیٰ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے جو میرا امتی جمعرات اور جمعہ کی صبح والد یا والدہ کی زیارت بخش دیتا ہے اور جو سورتہ اخلاص پڑھتے ہیں تو خصوصی رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔ قرآن اور رمضان کا خصوصی تعلق ہے جتنی آسمانی کتب ہیں بشمول قرآن مجید سب رمضان المبارک میں نازل کی گئی قرآن میں روشنی اور ہدایت ہے یہ حق اور باطل میں تمیز کرنے والی کتاب بھی ہے یہ ماہ مبارکہ برکتوں کا مہینہ ہے ۔ اللہ کریم نے سب انبیاء کو معجزات عطا فرمائے لیکن حضور اکرم کو بڑے بڑے معجزات عطاء فرمائے ۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کو قرآن عطا فرمایا یہ ایسی کتاب ہے جس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ نے لے رکھا ہے اللہ پاک نے فرمایا کہ ہم نے آپ کے لیے اپنا دین مکمل اور نعتیں مکمل کر دیں قرآن حضور اکرم کا زندہ جاوید معجزہ ہے جس کے فضائل بے حد ہیں آپ ﷺنے قرآن کو بہترین عبادت قرار دیا ماہ رمضان میں تلاوت کرنے پر ہر ہر حرف پر شہید کا ثواب ملتا ہے ۔

اس موقع پر انہوں نے مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہ کے فضائل پر بھی خصوصی طور پر روشنی ڈالی ۔

شرکاء میں لوٹن کونسل میں کنزرویٹو پارٹی کے اپوزیشن لیڈر کونسلر راجہ محمد اسلم خان، سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ، اسرار بٹ، ممتاز بٹ، اعجاز بٹ، چوہدری ادریس، راجہ خورشید، فیاض قریشی، زین قریشی، خان محبوب خان چشتی، اعجاز ملک، ملک غلام محی الدین، محمد عرفان، خلیفہ محفوظ بٹ، قاضی سراج المرتضی ، راجہ محمد رفیق خان، چوہدری آصف ، رفاقت علی، چوہدری حسن اختر، حاجی راجہ منشی خان، علی نواز، محمد آصف لطیف ، ملک محمد حنیف، مرزا غلام مرتضی ، چوہدری محمد سلیم ، سید عظمت اللہ شاہ، محمد ریاض مغل سمیت بہت بڑی تعداد میں کمیونٹی شامل تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button