واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین آئیسکو آپریشن سب ڈویژن دینہ ون کے انتخابات، کانٹے دار مقابلہ

دینہ میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین آئیسکو آپریشن سب ڈویژن دینہ ون کے انتخابات میں کانٹے دار مقابلہ ، پھول گروپ کے ملک محمد مطلوب بھاری اکثریت سے چیئر مین منتخب جبکہ سب ڈویژن دینہ ٹو سے محمد صفوان علی چیمہ بھی چیئر مین منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹر ورکر یونین آئیسکو آپریشن سب ڈویژن دینہ ون کے انتخابات میں کانٹے دار مقابلہ ہوا پھول گروپ کے ملک محمد مطلوب جبکہ چاند گروپ کے امیدوار ناصر اقبال کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

انتخابات میں پھول گروپ کے ملک مطلوب کے پینل نے 21میں سے 16ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ، جس سے پھول گروپ کے وائس چیئر مین ملک محمد فرید ،سیکرٹری چوہدری مدثر غفور ، ظفر حسین خان جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

اسی طرح آئیسکو آپریشن سب ڈویژن دینہ ٹو میں بھی کانٹے دار مقابلہ پھول گروپ کے محمد صفوان علی چیمہ اور چاند گروپ کے ملک شکیل احمد کے درمیان ہوا ، جس سے پھول گروپ کے پینل نے 22ووٹوں میں سے 12ووٹیں لے کر محمد صفوان علی چیمہ چیئر مین ،قمر ادریس وائس چیئر مین ، عنصر محمود جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

پھول گروپ کی کامیابی کے بعد سب ڈویژن واپڈا نمبر ون اور ٹو میں ورکروں میں جشن کا سماں ، جیت پر ایک دوسرے کو مبارکباد مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر ایس ڈی او نمبر ٹو اظہر اقبال ، محمد اعجاز ، محمد شریف ، ملک ناز ، ارشد محمود ، چوہدری سلیمان ، آصف اقبال اور چوہدری محمد افضل بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button