اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد دکانداروں کو جرمانے اور سخت وارننگ

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے سوہاوہ بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد مصنوعی مہنگائی، گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف کریانہ سٹورز، سبزی و پھل فروشوں اور گوشت کی دکانوں پر سرکاری نرخ ناموں کی جانچ پڑتال کی۔ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے اور مقررہ نرخوں سے زائد وصولی پر متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ غزالہ اصغر نے تاجروں کو خبردار کیا کہ خودساختہ مہنگائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ تجاوزات اور گراں فروشی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ عام شہریوں کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر دستیاب ہوں۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ گراں فروشی کی صورت میں فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع دیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button