چوہدری ندیم خادم اور راجہ یاور کمال کا دینہ شہر کا دورہ، تاجروں سے ملاقات کی

دینہ: حلقہ پی پی 24سے آئی پی پی کے امیدوار راجہ یاور کمال نے حلقہ پی پی 25سے لیگی امیدوار چوہدری ندیم خادم کے ہمراہ دینہ شہر کا دورہ کیا، مین بازار میں تاجروں نے ان کا شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور اور ہار پہنائے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ پی پی 24سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار راجہ یاور کمال نے اپنی کمپین کے سلسلے میں دینہ شہر کا دورہ کیا، حلقہ پی پی 25سے لیگی امیدوار چوہدری ندیم خادم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دینہ مین بازار میں تاجروں نے راجہ یاورکمال اور چوہدری ندیم خادم کا شاندار استقبال کیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ہار پہنائے۔ ان کے ہمراہ میاں علی عنصر ،سابق وائس چیئرمین بلدیہ دینہ میاں عرفان ، چوہدری شادا جٹ ، میاں ندیم امین ، جمیل نظامی ، فرید رمضان قریشی ، راجہ نوید شہزاد اور دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔

اس موقع پر راجہ یاور کمال نے کہا کہ انشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کروں گا اور تحصیل دینہ میں تمام منصوبے مکمل کراؤں گا۔

Exit mobile version