الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ،مریضوں کا معائنہ اور فری ادویات دی گئیں

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان، زیر انتظام راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس 15 ستمبر بروز اتوار راولپنڈی پریس کلب لیاقت باغ مری روڈ 12 سے 3 بجے دن تک منعقد کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ، ماہر امراض چشم، ریوماٹالوجسٹ اور میڈیکل سپیشلسٹ کی ٹیم نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں۔

سینیٹر ناصر بٹ، ایم پی اے چوہدری عمران الیاس اور ایم پی اے زیب النساء نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر فرزانہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی، امیر عبدالقدیر اعوان کے صاحب مجاز راولپنڈی ڈویژن محمد ارشد، طارق علی ورک صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس، اظہر جتوئی صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد، گلزار خان جوائنٹ سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لئے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان خود کرتے ہیں۔

Exit mobile version