پنڈدادنخان پولیس نے ڈکیت گینگ کے 2 کارندوں کو دھر لیا، مال مسروقہ برآمد

پنڈدادنخان: جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، دو ملزمان گرفتار، وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان اشفاق احمد اور قدیر حسین کو گرفتار کر لیا۔
ملزم اشفاق اور قدیر سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 عدد پسٹل30بور معہ ایمونیشن، ایک عدد موٹر سائیکل اور گن پوائنٹ پر چھینے گئے موٹر سائیکل 125 ماڈل 2024 معہ نقدی 1 لاکھ 35 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔
ملزمان تھانہ پنڈ دادنخان کے علاوہ ضلع جہلم اورضلع منڈی بہاؤالدین کے مختلف علاقوں کی سنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ہیں جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثہ جات کا تحفظ یقینی بنایا جا رہاہے، جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا۔



