پنڈدادنخان کے علاقہ للِہ ٹاؤن میں میں جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کی جان لے لی، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ للِہ ٹاؤن میں شعیب نامی لڑکے نے جائیداد کے تنازع پر مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنے بڑے بھائی بلال کو قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
ڈیڈ باڈی کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تھانہ للِہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
