آئیسکو اربن سب ڈویژن جہلم کا عملہ مسائل کو نظر انداز کرنے لگا، بجلی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جہلم: کرپشن بدعنوانی کے ساتھ ساتھ آئیسکو اربن سب ڈویژن جہلم کا عملہ صارفین کے مسائل کو نظر انداز کرنے لگا۔ ایس ڈی او سمیت ایمرجنسی کال بھی صارفین کے لئے بند، کئی گھنٹے سے چشتیاں محلے کی بجلی خراب، آئیسکو حکام خواب خرگوش کے مزے لینے لگے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے گنجان آباد علاقے چشتیاں محلہ کی بجلی کئی گھنٹوں سے خراب ہے۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے متعدد ایمرجنسی نمبر پر کالز کی گئیں لیکن فون اٹھایا گیا نہ شکایت درج کی گئی۔ متعدد کالز ایس ڈی او اربن سب ڈویژن ولید کے نمبر پر بھی کی گئیں لیکن تمام کالز کو نظرانداز کردیا گیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ہم نماز جمعہ کی تیاری بھی نہ کرسکے، بجلی نہ ہونے کے باعث ٹینکیوں میں پانی بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

شہریوں نے ایس ای اور ایکسین سے نوٹس لے کر ایس ڈی او سمیت غیر ذمہ دار عملے کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button