جہلم: میثاق سینٹر جہلم میں تعینات عملے نے دیانتداری، ذمہ داری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے دورانِ ڈیوٹی ملنے والا قیمتی پرس اس کی مالک خاتون تک بحفاظت پہنچا دیا۔
عملے کو دورانِ ڈیوٹی ایک پرس ملا جس میں خاتون کا شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، ترک نیشنلٹی کارڈ اور دیگر اہم دستاویزات موجود تھیں۔ میثاق سینٹر کے عملے نے فوری طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو تلاش کیا اور تمام دستاویزات بحفاظت ان کے حوالے کر دیں۔
اپنا قیمتی سامان اور اہم کاغذات واپس ملنے پر خاتون نے جہلم پولیس کا دلی شکریہ ادا کیا اور عملے کی ایمانداری کو سراہا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ یہ قابلِ تحسین اقدام جہلم پولیس کی دیانتداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کا عملی مظہر ہے، جبکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
