جہلم میں بھائی سے ملاقات کے لیے جانے والا بھائی بھی جیل پہنچ گیا

جہلم: بھائی سے ملاقات کے لیے جانے والا بھائی بھی ڈسٹرکٹ جیل جہلم پہنچ گیا، ڈسٹرکٹ جیل میں بند حوالاتی ملزم سے ملاقات کے لیے آنے والے ملاقاتی سے دوران تلاشی ہیروئن کے ٹوکن برآمد ہوئی،جیل انتظامیہ نے ملزم کو تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا۔
جیل ذرائع کے مطابق کشمیر کالونی جہلم کا رہائشی ذاکر امین بٹ ولد محمد امین چوری کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ جیل میں بند اپنے بھائی شاہد امین کی ملاقات کے لیے گیاتودوران تلاشی اس کی جیب سے ہیروئن کے آٹھ ٹوکن برآمد ہوئے۔
جیل انتظامیہ نے ملزم ذاکر امین بٹ کو تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کردیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیاگیا ہے۔
اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم حسن مجتبیٰ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں آنے والے تمام ملاقاتیوں کی مکمل تلاشی لی جاتی ہے، جیل میں تمام قیدیوں کو حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات بلاتفریق مہیا کی جارہی ہے۔



