جہلم: موٹر سائیکل چوری میں ملوث مانا گینگ کے 2 ملزمان گرفتار، 6 موٹر سائیکل برآمد

جہلم پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث مانا گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث مانا گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
دورانِ تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ 6 عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیے گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔



