سوہاوہ میں 16 سالہ لڑکے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ لڑکے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
