سوہاوہ میں شہریوں سے موبائل چھیننے والے گینگ کا سرغنہ پشاور میں گرفتار

سوہاوہ: پشاور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران سوہاوہ میں شہریوں سے موبائل چھیننے والے گینگ کے سرغنہ عامر ولد نیاز محمد سکنہ ناگمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم جہلم کے تھانہ سوہاوہ میں شہریوں سے قیمتی موبائل فونز چھیننے میں ملوث ہے، گرفتار ملزم پشاور کے نواحی علاقہ ناگمان کے رہائشی ہے جس کا دوسرا ساتھی پہلے آئس کے جرم میں گرفتار کرکے جیل جا چکا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں راہزنی کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، جس کے قبضے سے چھینے گئے قیمتی موبائل فونز اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button