جہلم میں 30 سالہ نوجوان برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق

جہلم کے نواحی علاقہ میں 30 سالہ نوجوان برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ دلاور کے مقام پر 30 سالہ حسن نامی نوجوان برساتی نالے میں ڈوب گیا، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حسن نامی نوجوان نالے کے پانی کو عبور کر کے دوسری طرف جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ پاوں پھسلنے کے باعث نوجوان برساتی نالے کےپانی میں چلا گیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش کھیتوں سے ملی ہے، ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button