جہلم پولیس نے خاتون منشیات فروش کو پکڑ لیا، بھاری مقدار میں چرس برآمد

جہلم: ایس ایچ او کالا گجراں عاصم محمود اور ٹیم کی اہم کارروائی، خاتون منشیات فروشہ چرس سمیت گرفتار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ شبنم بی بی کو گرفتار کر لیا، ملزمہ سے 2کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کاناسور ہیں جن کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔



