نبی مہرباںﷺ کی غلامی میں آنے سے مسائل حل ہوں گے، علمائے کرام

پیرس: تاجدار کائنات صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک کی نسبت سے ترتیب دئیے گئے 63پروگراموں کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے گیارہ اور بارہ ربیع الاول کی درمیانی رات لمحات میلاد کی بابرکت ساعتوں سے مستفید ہونے کیلئےمرکزی محفل میلاد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم منہاج القران انٹرنیشنل فرانس میں انعقادکیا گیا۔
نماز مغرب با جماعت با امامت حافظ اقبال اعظم سے پہلے سیشن کا آغاز ہوا تلاوت قرآن پاک کے بعد چیئرمین نعت کونسل زاہد محمود چشتی ،اشتیاق احمد ،قاضی مغیث لطیف ،اور دیگر نعت خواں حضرات نے اپنے اپنے انداز میں ہدیہ نعت کے پھول نچھاور کئے ۔ نماز عشاء با جماعت ادا کرنے کے بعد دوسرے سیشن کا آغاز کیا گیا۔
عید میلادالنبی ﷺ کے بابرکت لمحات میں اہلیان فرانس کے دلوں میں عشق مصطفی ﷺ کی جوت جگانے کے لیے خصوصی طور پرپاکستان سے آئے لائےہوئے ثناء خوان مصطفی شہباز سمیع المعروف پولیس والا اور محترم محمد علی جرال نےبڑی عقیدت و احترام کے ساتھ ہدیئہ نعت کے پھول پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ماں کی شان پر بھی کلام پڑھا اور خوب داد حاصل کی۔
طاہر عباس گورائیہ جنرل سیکر ٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس ،راحیل عابد ، فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور اور علامہ حافظ اقبال اعظم ،ناظم دعوت و تربیت فرانس نے نقابت کے فرائض دینے کے ساتھ ساتھ سرکار دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فضیلت و مرتبہ پر خطاب کیا۔
ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ حسن میر قادری نے سرکار دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل و برکات میلاد مصطفی صلی علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے قرآن و حدیث کی روشنی میں آپؐ کے سردار الانبیاء ہونے پر مفصل گفتگو کی گئی۔
اسکے بعد آ پ ﷺ کی امت کے علماء کرام ،آپؐ کے صحابہ اور خدام کی عظمت پر بیان کیا اور سیدہ حلیمہ سعدیہ جن کی گود میں نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے پرورش فرمائی ان کے حوالے سے قران پاک کی تفصیربیان کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ جو شخص بھی نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے نسبت مضبوط نسبت اختیار کر لے اور آپؐ کی غلامی میں آجائے اور صحیح معنوں میں آپؐ کا خادم ہونے کا حق ادا کرے تو اسے اللّٰہ تعالی دنیا و جہان میں دنیا اور آخرت میں اس کے لیے آسانیاں پیدا فرما دیتا ہے اور اس کے تمام مسائل اللّٰہ تعالیٰ اپنے فضل سے حل فرما دیتا ہے۔
سفارت خانہ آف پاکستان پیرس سے سفیر پاکستان عاصم افتخار احمداور محترم کاشف جمیل بلوچ نے محفل میلاد میں خصوصی شرکت کی۔اس نشست میں منہاج یوتھ لیگ فرانس، منہاج پبلی کیشن فرانس،منہاج لائبریری، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس اور مرکزی سینئر قیادت کے علاوہ پیرس میں مقیم سیاسی ،صحافی اور علاقا ئی جماعتوں نے بھرپور شرکت کی ۔
علامہ رازق صدر سارسل ،صدر کلیشی صوبوا گونساویل،حاجی یعقوب صدر پونتو کومبو، حافظ اویس کرائی سے سید شبیر حسین شاہ ،ایوری سے راجہ زاہد امانت نے بھی شرکت کی۔ اختتام پر خصوصی دعا علامہ حافظ اقبال اعظم ناظم دعوت و تربیت فرانس نے کرائی ، محفل کے شرکاء کے لئے طعامکا وسیع انتظام کیاگیا۔



