منتخب ہو کر عوام کے مسائل کو بھر پور طریقے سے حل کریں گے، راجہ یاور کمال

دینہ: راجہ یاور کمال نے کہا کہ 8فروری کو ماؤں ، بہنوں اور بزرگوں کی دعاؤں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ میں نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی منتخب ہو کر عوام کے مسائل کو بھر پور طریقے سے حل کریں گے ۔عوام کسی کے دھوکے میں نہ آئے اور 8فروری کو عقاب پر مہر لگا کر مجھے کامیاب بنائیں۔

حلقہ پی پی 24کے امیدوار راجہ یاور کمال نے دینہ میں سابق جنرل کونسلر جمیل نظامی کی طرف سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ الیکشن لڑ رہے ہیں وہ آپ کے لیے نہیں اپنے لیے لڑ رہے ہیں۔ میں انشاء اللہ پہلے بھی عوام کا خادم تھا اور آب بھی خادم بن کر رہوں گا۔ نہ میں ایم پی اے، نہ راجہ بلکہ صرف عوام کا خادم کہلواؤں گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ این اے 60کے امیدوار بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کے لیے میدان میں آئے ہیں ہمارا کسی سیاسی خاندان کے ساتھ تعلق نہیں ہے مگر جو وعدہ کر رہے ہیں وہ پورا کریں گے بلال اظہر کیانی میں وہ تمام جذبہ موجود ہے جس سے ہمارے ضلع کے تمام مسائل حل ہوں گے عوام 8فروری کو شیر پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب بنائیں۔

سابق جنرل کونسلر جمیل نظامی نے کہا کہ اگر اپنی تحصیل دینہ کے حالات بدلنے ہیں تو راجہ یاور کمال کو کامیاب کریں اس کے ترقیاتی کام آج بھی لوگ یاد کر رہے ہیں اس سے اچھا بہتر کوئی نہیں ہے عوام 8فروری کو کامیاب کرے۔

تقریب سے میاں علی عنصر ، سابق نائب ناظم چوہدری محمود حسین ، میاں ہارون ، شادا جٹ ، میاں ندیم امین ، فرید رمضان قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Exit mobile version