سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے کی۔ گرفتار ملزمان نے زمین کے تنازعہ پر شہریوں کو قتل کرنے کی نیت سے کلہاڑیوں کے وار کر کے زخمی کیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کر لیے گئے ہیں، جنہیں جلد چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
