جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی، پولیس نے شراب سپلائر کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کی زیر نگرانی انچارج چوکی کینٹ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم اسلم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 264 عدد بوتلیں ولائتی و دیسی شراب برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
