جہلم میں چھاؤنی چوک پر ہائی ایس، مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 3 افراد زخمی

جہلم میں چھاونی چوک پر ہائی ایس، مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، حادثہ میں تین افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ پر چھاونی چوک کے مقام پر مسافر ہائی ایس، مسافر بس اور ٹرک کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہو گئے، حادثہ مسافر بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

زخمیوں میں 70 سالہ عبدالرشید سکنہ بہاولپور، 27 سالہ سخاوت سکنہ خان پور چکوال اور 44سالہ فاروق سکنہ کشمیر کالونی سوہاوہ شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کردیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button