متحدہ عرب امارات میں شدید بارش اور ژالہ باری ، تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد 6 ریاستوں کے تعلیمی ادارے آج پیر کے روز بند رہیں گے۔
الحالة الجوية على الدولة من الأحد 11 إلى الثلاثاء 13 فبراير 2024 #المركز_الوطني_للأرصاد #حالة_الطقس #الإمارات
The weather situation in the country from Sunday 11 to Tuesday, February 13, 2024. #National_Center_of_Meteorology #Weather_Condition #UAE pic.twitter.com/HgAJMj4T33— المركز الوطني للأرصاد (@ncmuae) February 6, 2024
ابوظہبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور اولے بھی پڑے۔ جس کے باعث دبئی اور شارجہ میں محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔
🚨 متحدہ عرب امارات: مغربی ہواؤں کے زیر اثر شدید ژالہ باری اور بارش، مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال… pic.twitter.com/cgLP1jh8UZ
— PakWeather.com (@Pak_Weather) February 12, 2024
اماراتی حکام نے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھر سے کام کریں اور شہری غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔



