پی ٹی آئی جہلم کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

جہلم: پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی جہلم کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کی صدرسیمابیا طاہر کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی شمالی پنجاب راجہ طلحہ افراسیاب کیانی نے پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے صدر میجر فیض احمد فیض اور جنرل سیکرٹری راجہ شاہ نواز کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عہدوں سے ہٹا دیا۔

یاد رہے کہ میجر فیض احمد فیض نے آج مبینہ طور پر پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کرنل (ر) شوکت اور برگیڈیر (ر) مشتاق احمد کو جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نےسابق ایم پی اے چوہدری ثقلین کے بیٹے حسن عدیل ایڈووکیٹ کو حلقہ این اے 60جہلم ون اور غلام مصطفیٰ کندوال کو حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے ٹکٹ جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button