دینہ میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون منشیات فروش گرفتار

دینہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون منشیات فروش شکریہ بیگم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے 1 کلو 200 گرام ہیروئن برآمد کر لی، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے قبضے میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی بھی شخص کو منشیات فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button