لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

دینہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں سرمد ملک ایس ایچ او تھانہ دینہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ملزم تھانہ دینہ پولیس کو لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔

پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت، جدید حکمت عملی اور مؤثر کارروائی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جبکہ اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت متحرک ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button