شادی ہالز میں ون ڈش اور اوقات کار کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں، انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان

جہلم: ضلع جہلم میں شادی ہالز، مارکیز اور میرج گارڈنز میں ون ڈِش پالیسی اور مقررہ اوقات کار کی خلاف ورزیاں معمول بن چکی ہیں۔ متعلقہ ذمہ داران کی عدم توجہی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی کے باعث شادی آرڈیننس کی کھلم کھلا دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔
شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر شادی ہالز میں تقریبات رات گئے تک جاری رہتی ہیں، جبکہ ون ڈش پالیسی کی بھی مکمل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کی چشم پوشی سے یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ جیسے ضلع میں کوئی قانون موجود ہی نہیں۔
عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شادی آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے ہالز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ قانون کی عملداری قائم ہو اور "جنگل کے قانون” کا خاتمہ ہو سکے۔



